مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تحریک انصاف سپریم کورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔تحریک انصاف کی جانب سے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کر دی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست مسترد کی جائے، الیکشن کمیشن کو آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹ منظور کرنے کا حکم دیا جائے، الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عمل کا حکم دیا جائے۔عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے 12جولائی کے فیصلے پر وضاحت کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا درست نہیں، اسے فیصلے پر عمل درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے، الیکشن کمیشن کی درخواست عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر کی کوشش ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے متفرق درخواست نیک نیتی سے دائر نہیں کی، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے، تحریک انصاف کا آئین و قانون کے مطابق بنیادی ڈھانچہ موجود ہے،۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم ایک چیز واضح کر رہے ہیں کہ ہم ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر خان نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ہر سیشن سے قبل بلاتے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومتی قانون سازی کے مختلف پہلوو¿ں کاجائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ حکومت قانون سازی چھپا کر کر رہی ہے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی نے پارٹی وابستگی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروادیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے گائیڈ لائن مانگی تھی، سپریم کورٹ سے ایم این ایز کی وابستگی سے متعلق رہنمائی مانگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں