مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف جماعت اسلامی کی کال پر پاکستان بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال

کراچی (انتخاب نیوز) مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے خلاف تاجروں کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی کال پر آج مختلف شہروں میں مارکیٹیں بند جبکہ متعدد مقامات پر احتجاج بھی کیا گیا۔ ملک کے معاشی حب کراچی میں چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند ہیں، جبکہ شیر شاہ اور مومن آباد کے علاقوں میں مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا اور کئی مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کردیے۔ سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، مظاہرین کی جانب سے سڑکوں پر ٹائر بھی نذر آتش کیے گئے۔ پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے بھی جماعت اسلامی اور تاجربرادری کی ملک گیرہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ چیئرمین آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کا کہنا تھا کہ یہ ہڑتال بھاری بھرکم ٹیکسز اور بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف ہے، یہ کسی فرد واحد کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس سے ہرپاکستانی متاثر ہے، سندھ کے ضلع بدین سمیت گولارچی ٹنڈو باگو ماتلی تلہار میں بھی کاروباری مراکز بند ہیں۔ ادھر وفاقی دارالحکومتاسلام آباد کے مختلف کاروباری مراکز میں تاجر دوست اسکیم، بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف مرکزی انجمن تاجران اور تنظیم تاجران پاکستان کی کال پر تاجروں نے مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی۔ اسلام آباد میں آبپارہ مرکز ،جی نائن کراچی کمپنی سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں بند رہیں۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹیکس ، بجلی کے بل اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی کال پر شہرکی بیشتر مارکیٹس میں دکانیں بند رہیں۔ پنجاب کے شہر ساہیوال میں مہنگائی اوربجلی بلوں کے خلاف تاجروں کی شٹرڈاو¿ن ہڑتال کی کال پر شہر اورگرد و نواح کی تمام مارکیٹیں مکمل بند رہیں۔ ہڑتال میں مرکزی انجمن تاجران، کریانہ اور پیسٹی سائیڈ ایسوسی ایشن، مرکزی تنظیم تاجران اور دیگر شامل ہیں۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تاجروں کی احتجاج کی کال پر شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ہوئی، شہر میں تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں پشاور سمیت دیگر اضلاع میں کاروباری مراکز بند رہے۔ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں بھی ٹیکسز اور بجلی کے بلوں کے خلاف بھر میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں