جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، سمی دین
کراچی(یو این اے )وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کی جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں سے متاثرہ شخص کے عالمی دن کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس بارایچ آر سی پی سمیت مختلف سیاسی سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے جبری گمشدگیوں کے خلاف اور جبری طور پر گمشدہ افراد کی باحفاظت بازیابی کیلئے کراچی میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے درخواست ہیکہ کل کے ریلی میں شرکت کرکے جبری گمشدگیوں کے خلاف اکٹھے ہوں۔
Load/Hide Comments


