سی پی این ای نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کیلئے اجازت نامے کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

کراچی (پ ر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے لیے اجازت نامے کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر ایسا حملہ قرار دیا ہے جو صوبہ بلوچستان کے بعد ملک کے دیگر صوبوں میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف، سینئر نائب صدر انور ساجدی، سیکرٹری جنرل اعجاز الحق اور نائب صدر منیر بلوچ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آزادی صحافت کا تحفظ روز اول سے ہمارا نصب العین ہے لہذا ایسا کوئی حکمنامہ قبول نہیں کیا جاسکتا جو اظہار رائے کی آزادی اور عوام تک جاننے کے آئینی حق کا راستہ روکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مشرقی پاکستان کے المیے سے سبق لیتے ہوئے ہر اس اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ بنے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کو اجازت نامہ کی شرط پر مبنی نوٹیفکیشن فی الفور واپس لے کر ملک میں جمہوری فضاءبحال کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں