عراق ایئرپورٹ پر پھنسے 300 زائرین کو لے کر پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں بغداد ایئرپورٹ پر پھنسے پاکستانی زائرین کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔ پہلی پرواز 300 زائرین کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔ایئرپورٹ پر 654 پاکستانی پھنسے ہوئے تھے۔ عراقی ایئر ویز صبح 6 بج کر پندرہ منٹ پر کراچی پہنچی۔اسلام آباد میں گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی عبد الحمید نے ملاقات کی اور عراق میں پھنسے افراد کی وطن واپسی کی کاوشوں پر گورنرکا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل گورنر سندھ نے عراق کے سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس پر سفیر نے یقین دہانی کروائی کہ زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھرپوراقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق عراق ایئر ویز کے دو طیاروں میں فنی خرابی کے باعث 654 پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے تھے۔واضح رہے کہ عراق میں بغداد ایئر پورٹ پر 50 سے زائد پاکستانی زائرین کے پاسپورٹ ائر پورٹ امیگریشن انتظامیہ سے گم ہو گئے، اربعین کے موقع پر عراق جانیوالے پاکستانی زائرین کو وطن واپسی پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں