حکومت کا بلوچستان میں دن کے اوقات میں مسافر بسیں چلانے کا فیصلہ

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان میں صوبائی حکومت اور انتظامیہ کاصوبے میں دن کے اوقات میں مسافر بسیں چلانے کا فیصلہ ،حکومتی فیصلے کے باعث مسافروں کو مشکلات کاسامنا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کو صرف دن کےاوقات میں چلانے کے فیصلے کے بعد مسافروں کو مشکلات اور پریشانی کاسامنا ہے مسافروں کا کہنا ہے کہ صرف دن کے اوقات میں بسیں چلانے کی وجہ سے مشکلات اورپریشانی کاسامناہے ان کا کہنا ہے کہ رات کو ایمرجنسی کی صورت میں سفر کرنے میں مشکل درپیش ہے شام یا رات کو ایمرجنسی کی صورت میں اگلے دن صبح یادوپہرتک انتظارکرناپڑےگا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مسافربسوں کو 24 گھنٹے چلانے کےلئے ٹراسپورٹرزاورشاہراہوں پر سکیورٹی فراہم کرے۔اس سے قبل بولان میں تخریب کاری کی وجہ سے ریلوے پل تباہ ہونے کے باعث اندرون ملک کےلئے پہلے ہی ٹرین سروس بند ہے جس کی وجہ سے مسافر بسوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں