کوئٹہ ،ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی، 40 دوکانیں سیل

کوئٹہ(این این آئی)کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریوینیو) وقار کاکڑ کی سربراہی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ٹیکسیشن آفیسر رمضان شاہ، ٹیکس برانچ کے افسران ذوالفقار اور شاہد بٹ سمیت مجسٹریٹ ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے 85 لاکھ کے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ پلازہ میں 40 سے زائد دوکانوں کو سیل کر دیا، جبکہ کار سرکار میں مداخلت کرنے پر متعدد افراد کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا یہ امر کمشنر کوئٹہ/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے وژن کے مطابق سرکاری اراضی سے وقت پر ٹیکس کلیکشن کو یقینی بنانے اور ریونیو جنریشن میں بہتری لانے کے لئے اہم اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں