تمپ، شادی کی تقریب میں فائرنگ، بچہ جاں بحق، خاتون زخمی
تمپ (نمائندہ انتخاب) گومازی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک بچہ جان بحق ، خاتون زخمی ، لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام تمپ کے علاقے گومازی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی کمسن بچہ عمر تقریبا 12 سالہ عبدالرحیم ولد داد کریم سکنہ گومازی کے پیشانی کے میں لگنے کی سبب جان بحق ہواجبکہ یہی گولی مسماۃ سارہ زوجہ مرحوم الہی بخش سکنہ گومازی کے دائیں بازو میں بھی لگی جس سے وہ زخمی ہوئی جسکو علاج کیلئے تربت ٹیچنگ ہسپتال روانہ کیا گیا۔
Load/Hide Comments


