مراد سعید کو تقریر کے دوران پھولوں کا ہار پہنا دیاگیا
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رکن فہیم خان نے مراد سعید کو تقریر کے دوران پھولوں کا ہار پہنا دیا۔ بدھ کو اجلاس کے دور ان کراچی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے فہیم خان نے مراد سعید کو ہار پہنا دیا بعد ازاں وہی ہار (ن)لیگی رہنما کھیل داس نے قادر پٹیل کو ہار پہنا دیا۔وفاقی وزیر مرادسعید نے گلے سے ہار اتار کر رکھا تھا کہ (ن)لیگی رکن کھیل داس نے آکر ہار اٹھایا اور جاکر قادر پٹیل کے گلے میں ڈال دیا۔
Load/Hide Comments


