لبنان پر اسرائیلی حملوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، روس

ماسکو(صباح نیوز)روس صدارتی پیلس کریملین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لبنان پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور ہمیں اس پر تشویش ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت مشرق وسطیٰ میں کسی بھی حل کے امکان کے بارے میں بات کرنا مشکل ہے اور حل بھی صرف ایک ملک کے اختیار میں ہے۔انہوں نے کہاکہ امن کا راستہ صرف ایک ملک کے اختیار میں ہے اور اب تک اس راستے پر کوئی بھی ایسی کامیابی حاصل نہیں ہوئی جس کا ذکر نہیں کیا جا سکے۔ فی الحال تو ہم کسی امکان کا بھی تعین نہیں کر سکتے اور یہ چیز صورتحال کو مزید خطرناک بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کے پھیلنے سے خطے میں مکمل عدم استحکام پیدا ہو جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں