کراچی ، صدر مملکت کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے گھر آمد ، اہل خانہ سے تعزیت

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے گھر کے جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی بہادری کو سراہا۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے گھر آمد ہوئی اور انہوں نے کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمہ داری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بے مثال قربانیوں کے لیے احسان مند رہے گی- واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے ایک حملے میںجا ں بحق ہوئے تھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں