بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کا تنخواہوں کی عد م ادائیگی کیخلاف علا متی بھو ک ہڑتا ل کر نے کا فیصلہ
کوئٹہ (آن لائن) بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن (بی ایس اے)نے اپنے جاری کردہ بیان میں یونیورسٹی اساتذہ کو تنخواہوں کی بروقت عدم ادائیگی پر کل بروز پیر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیوٹمز ملازمین روانہ دن 2:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس اے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف بلوچستان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور یہ سمجھتی ہے کہ یہ مسائل بلوچستان کی تمام یونیورسٹیز کو درپیش ہیں۔ تمام یونیورسٹیز مالی اور انتظامی بحران کا شکار ہیں۔ جنکو حل کئے بغیر صوبے میں جدید اور سائینسی بنیادوں پر ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ بی ایس اے صوبائی حکومت سے یہ مطالبہ کرتی ھے کہ جلد از جلد اساتذہ کی تنخواہوں کا مسلہ حل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کو وسعت دی جائیگی۔