نیپال ، بارشوں نے تباہی مچادی ،اموات کی تعداد 101تک پہنچ گئی،64 لاپتہ

کھٹمنڈو (صباح نیوز)نیپال میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 101تک پہنچ گئی،64افراد لاپتہ ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور دیگر علاقے شدید مون سون بارشوں کی لپیٹ میں آ گئے ،شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ،مختلف واقعات میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 101 تک پہنچ گئی مشرقی اور وسطی نیپال کا بڑا حصہ گذشتہ روز سے زیر آب ہے جس کی وجہ سے کئی دریائوں میں پانی میں اضافہ ہو گیا ،ایئر پورٹس پر نظام درہم برہم ہو گیا ، ملک کی شاہراہوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی،کاروباری سرگرمیاں بھی متاثرہوئیں ۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اموات کی تعداد 101 تک پہنچ گئی ، اور 64 افراد لاپتہ ہیں،زیادہ تراموات کٹھمنڈو میں ہوئیں، ملک بھر میں 40لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ، مرنے والوں میں مکوان پور ضلع میں نیپالی فٹ بال ایسوسی ایشن کی اکیڈمی کے چھ کھلاڑی بھی تودے میں پھنس جانے کے بعد مر گئے۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ، اموات میں اضافے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں