کراچی، کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج جاری، مزید 2 افراد جاں بحق، تعداد 14 ہوگئی متاثرہ افراد کی تعداد 500 کے قریب پہنچ چکی ہے

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کا اخراج جاری، مزید 2 افراد جاں بحق مرنے والوں کی تعداد 14ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کا اثر ختم نہ ہوسکا۔ لوگوں کو بدستور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، زہریلی گیس سے 500 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ ضیاالدین، کے پی ٹی اور جناح ہسپتال میں اب بھی 23 افراد زیرعلاج ہیں جن میں 10 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔لیکن گیس پھیلی یا کیمیکل؟ معمہ تاحال حل نہ ہوسکا۔ متاثرہ علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سانس لینے میں تکلیف ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل بلا سبب اور زہر خورانی کی دفعات کے تحت درج کرلیا۔ وزیراعلی سندھ نے رات گئے ہنگامی اجلاس اور کیماڑی کا دورہ بھی کیا، مریضوں کے اہلخانہ سے بات چیت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج کی ہدایت کی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply