لبنان اپنی تاریخ کے ایک نہایت خطرناک دور سے گزر رہا ہے ،وزیراعظم نجیب مقاتی

بیروت(صباح نیوز) لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے خبردار کیا ہے کہ لبنان اپنی تاریخ کے ایک نہایت خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے اندر تقریبا ایک ملین افراد کو اپنے گھروں سے بے دخل ہونا پڑا ہے۔ میقاتی نے اس صورت حال کو لبنان کی تاریخ کے اہم اور مشکل ترین مراحل میں سے ایک قرار دیا۔اسرائیلی حملوں کی وجہ سے نہ صرف بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلکہ ملک کے مختلف حصوں میں معاشرتی اور معاشی بحران بھی مزید گہرا ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں