کوئٹہ، بس حادثے کا شکار،خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 59 افراد زخمی
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 3 بچیوں خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 59 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز باراتیوں کی بس بروری بائی پاس پر ہزارہ قبرستان کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بس میں سوار 7 سالہ زینت بی بی، تین سالہ بی بی زینب، 11سالہ صفیہ بی بی ، 17 سالہ عالیہ بی بی ، 35 سالہ نصیب اللہ ، حاجی نقیب اللہ اور بی بی عالیہ جاں بحق ہوگئں جبکہ زخمی ہونے والوں میں نوریہ بی بی، حبیب، بی بی، بی بی فاطمہ، نجیبہ، بی بی طیبہ، بی بی جمیلہ، پلوشہ بی بی، بی بی نادیہ، بی بی رقیہ، بی بی اجوہ ، بی بی عابدہ، بی بی ملالہ، بی بی زلیخہ، بی بی علینہ، بی بی جمیلہ، بی بی انسائ، بی بی نقواہ ، بیس سالہ حبیبہ، بیس سالہ علیمہ، حسینہ، بارہ سالہ حبیبہ، بی بی خدیجہ ، نوریہ، پانچ سالہ تانیہ، عاصمہ ، نادیہ، طاہرہ، علیمہ، کلثوم، رقیہ، 16 سالہ ثنائ، کوجان، لائبہ، حکیم اللہ، معصومہ، مسوا، عافیہ، ساجدہ، محمود اللہ، رحمت بی بی، عائشہ بی بی، احمد اللہ، عائشہ دس سالہ، چھ سالہ نرگس کو سول ہسپتال جبکہ صفیہ بی بی ، عروبہ، ہدہ، زینب، بشریٰ، عارفہ، کلثوم بی بی، گل مینا ، بی بی عائشہ، احمد اللہ، قبیلہ، آمنہ، آیان کو بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے لوگ ، پولیس ، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور نعشوں کو نکال کر بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور ٹراما سینٹر سول سنڈیمن ہسپتال منتقل کیا گیا نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیائع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلیا۔


