اکیسویں صدی میں بھی ہمارے اسکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے، وزیرتعلیم

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کا سنڈیمن ہائی سیکنڈری اسکول کوئٹہ کا اچانک دورہ ،مختلف کلاس روم میں گئی۔طلبا سے سوالات کئے ،مسائل دریافت کئے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر سید نصیر شاہ بھی صوبائی وزیر تعلیم کے ہمراہ تھے، طلبا سے گفتگو کرتی ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ،ہماری سب سے پہلی توجہ تعلیم ہے ، 29 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں ،اسکی وجہ غربت ہے ۔اکیسویں صدی میں ہمارے اسکولوں میں سہولیات کا فقدان ہے، ہمارے سکول بند ہین ، دور دراز اساتذہ اپنی ڈیوٹی نہیں کرتے ، کسی کی جگہ کوئی ڈیوٹی کرے یہ قابل قبول نہیں ،نوجوان باہر جانا چاہتے ہیں .باہر ملک پڑھنے جاہیں ،مگر واپس آکر اپنے ملک کی خد مت کریں ۔نوجوان ہمارے ملک اور قوم کی بنیاد ہیں، بنیاد کو مضبوط کرکے ملک اور قوم کو مضبوط کرنا ہے ،،نوجوان صوبے کا 64 فیصد ہیں آپ طاقت ہیں، آپنی طاقت ملک کے عوام کی خدمت میں استعمال کریں، ، پاکستان کی آرمی بہترین آرمی ہے ،انجینر بہترین، ڈاکٹر بہتریں ہیں، ہر شعبے میں بہترین لوگ ہیں ، صوبائی وزیر نے کیمسٹری اور بائیولو جی لیب کا بھی معائنہ کیا ۔صوباءوزیر تعلیم نے طلبا سے مسائل بھی دریافت کئے ،انکو ھل کرنے کی یقین دہانی کرائی،

اپنا تبصرہ بھیجیں