چینی باشند وں پر حملے میں ملوث مجرموں کو فوری سزا دی جائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)مولانا فضل الرحمان کاایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ برادر ملک چین کے شہریوں پر حملہ افسوس ناک ہے، جے یو آئی برادر ملک چین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔کراچی دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کا ریکارڈ مل گیامولانا فضل الرحمٰن نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بردار ملک چین سے تعزیت کرتا ہوں، واقعے کی تحقیقات کر کے مجرموں کو فوری سزا دی جائے۔واضح رہے کہ کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب گزشتہ شب زور دار دھماکے میں غیر ملکیوں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں