چین کاایمر جنسی پلان نافذ، کر اچی دھماکے کی تحقیقات کا مطالبہ

بیجنگ (مانیٹر نگ ڈیسک) چینی سفارتخانے نے کراچی دھماکے میں دو چینیوں کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےقریب چینی عملےکی گاڑی پرحملہ کیاگیا، حملے میں 2 چینی باشندے ہلاک، ایک زخمی اورکچھ مقامی متاثرہوئے۔چینی سفارتخانہ اور قونصل خانہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ایمرجنسی پلان فوری نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کوسخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کی اپیل کرتے ہیں۔چینی ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں کی سیکیورٹی، حفاظتی تدابیر مضبوط کرنے کی یاد دہانی کراتے ہیں اور دونوں ممالک کے متاثرین کیلئے تعزیت ،زخمیوں و خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی سفارتخانے اور قونصل خانے پاکستانی حکام کے ساتھ صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں