کراچی خودکش دھماکہ،پاک چین دوستی پر حملہ ، مجید بریگیڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم پر قائم ہیں، دفتر خارجہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ نے کراچی ائیرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی پر حملہ قرار دیا ہے۔کراچی میں ائیرپورٹ کے قریب رات گئے ہونے والے دھماکے میں 3 چینی شہری ہلاک اور 17 افراد زخمی ہو گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر آئی ای ڈی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں تین چینی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک عمل ناصرف پاکستان بلکہ پاک چین دیرینہ دوستی پربھی حملہ ہے، حملے میں شامل افراد، بشمول مجیدبریگیڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم پر قائم ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں کو پکڑنے میں کسر نہیں چھوڑیں گے، یہ ظالمانہ عمل بغیر سزا نہیں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں