کراچی واقعے میں ملوث افراد پاکستانی نہیں ملک دشمن ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے چین کو یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی ہنگامی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان جلد کٹہرے میں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات کراچی میں ہونیوالے سانحے پر غمزدہ ہوں، 2چینی شہریوں کےجانی نقصان اورزخمی ہونے پرافسوس ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گھناو¿نے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور چین کی قیادت، عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ساتھ ہی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بزدلانہ واقعے میں ملوث افراد پاکستانی نہیں ملک دشمن ہیں، واقعے کی ہنگامی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان جلد کٹہرے میں ہوں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان چینی دوستوں کے ہر طرح کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں ، چینی دوستوں کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں