کراچی واقعے پر افسردہ ہوں، چینی باشندوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(یو این اے )وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے اس المناک واقعے پر بہت افسردہ ہوں، جس میں دو چینی شہریوں کی جانیں گئیں اور ایک زخمی ہوا۔ میری دلی تعزیت چینی قیادت، چین کے عوام اور متاثرین کے خاندانوں سے ہے۔ ہم اس وحشیانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے چینی دوستوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاکستان اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں