بلوچستان میں رواں سال کے دوران کانگو کا پہلا مریض رپورٹ
کوئٹہ:بلوچستان میں رواں سال کے دوران کانگو کا پہلا مریض رپورٹ ہوگیا پشتون آباد کے رہائشی پچاس سال شخص کو کانگو ٹیسٹ مثبت آنے پرفاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال میں داخل کرلیا گیافوکل پرسن فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر صادق کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کے دوران کانگو کا پہلا مریض رپورٹ ہوا ہے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے رہائشی پچاس سال شخص نور محمد کو کانگو ٹیسٹ مثبت آنے پر ہسپتال میں داخل کرلیا گیا جہاں مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے،فوکل پرسن نے بتایا کہ نور محمد کا پیشہ بھی گلہ بانی ہے ڈاکٹر صادق نے خبردار کیا کہ عید الاضحی کے موقع پر کانگو وائرس کے خطرات زیادہ ہیں عوام عیدالاضحی کے موقع پرجانوروں کے سلسلہ میں احتیاط کریں
Load/Hide Comments


