بلاول سچ سامنے لائے تو تبدیلی زادے بوکھلا اٹھے، قادر پٹیل
اسلام آباد:چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر حکومتی ترجمانوں کے ردعمل پر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سچ سامنے لائے تو تبدیلی زادے بوکھلا اٹھے، تبدیلی سرکار کے ترجمانوں کی چیخیں بتارہی ہیں کہ بنی گالا کا شہزادہ بدحواس ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجائے یہ کہ پی ٹی آئی ترجمان چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات کے جوابات دیتے، انہوں نے الزام تراشی شروع کردی، پی ٹی آئی کے ترجمانوں کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لئے ایک لفظ تک نہیں ہے، عمران خان جواب دیں کہ کیوں وہ کلبھوشن جادھو کو ریلیف دینا چاہتے ہیں؟۔انہوں نے کہاکہ علیمہ خان کو این آر او دینے والے عمران خان آج اپوزیشن سے خود این آر او مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مقدر طے ہوچکا، انہیں ذلت و رسوائی کے بعد کرسی چھوڑنا ہوگی۔
Load/Hide Comments


