عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں،بیرسٹر سیف

پشاور(صباح نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی سے کارکنان میں انتہائی تشویش ہے، کیا وجہ ہے کہ حراست میں شخص سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی، ہمارے ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو بھی غیر قانونی حراست میں رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زیر حراست سرکاری اہلکاروں اور پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد کیا جا رہا ہے، تشدد کی تصدیق کے بعد ذمہ اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کے پی ہائوس اسلام آباد میں بھی توڑ پھوڑ کی ہے، اس قسم کے اقدامات ناقابل برداشت ہیں اور فیڈریشن پر حملہ ہے، صوبے سے تعلق رکھنے والوں پر تشدد ہوگا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں