لورالائی، گاڑی پر فائرنگ ،مسلح افرادنے دو افراد کو اغوا کرلیا، مغوی کے اہلخانہ کا احتجاجاً روڈبلاک

لورالائی (یو این اے )لورالائی کوئٹہ روڈ پر گاڑی پر فائرنگ مسلح افراد نے گاڑی میں سوار دو افراد کو اغوا کرلیامغوی کے اہلخانہ اور عزیزوں نے دو افراد کے اغوا کیخلاف نیشنل ہائی وے کو کمشنری کے مقام پر احتجاجا بلاک کردیالورالائی روڈ کے بندش سے نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافر پریشان وقوعہ لورالائی کبابش ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں پہلے گاڑی پر فائرنگ کرکے نامعلوم افراد نے 2 افراد کو اغوا کرلیا جنکی شناخت اکمل سلیمان خیل کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس کے مطابق واقعہ رشتے کا تنازعہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں