کوئٹہ میں پولیو کا ایک اور کیس، بلوچستان میں کیسز کی تعداد 17ہو گئی

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ رواں سال تعداد 17 ہو گئی قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کا نیا کیس کوئٹہ سے رپورٹ ہوا ، رواں سال بلوچستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کے مثبت کیسز کی تعداد 17 ہو گئی جبکہ کوئٹہ میں تیسرا کیس سامنے آیا ہے ، سندھ میں 10 کے پی میں 4، اسلام آباد اور پنجاب میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ، قومی ادارہ صحت کے مطابق 28 اکتور سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم بھی شروع کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں