پیپلز پارٹی نے چمن فائرنگ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد :پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے فائرنگ میں قیمتیں جانوں کے ضیاء پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چمن میں رینجرز کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے،مظاہرین پر رینجرز کی جانب سے فائرنگ کی تحقیقات ہونی چاہئے، پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور بنیادی حق ہے، کسی شہری کو ہتھیاروں کے زور پر آئینی اور قانونی حق استعمال کرنے سے روکا نہیں جا سکتا،چمن مظاہرین پر فائرنگ کا فوری ازالا کیا جائے۔
Load/Hide Comments


