سینیٹر قاسم رونجھوسے سینیٹ کا استعفیٰ دلوانے کےخلاف احتجاج، شاہراہ بلاک

بیلا(یو این اے )سینیٹر قاسم رونجھو کو زبردستی سینیٹ سے استعفیٰدلوانے کے خلاف احتجاجی طور پر قومی شاہراہ بلاک دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تفصیل کے مطابق بدھ کے روز لاسی اقوام کی سرکردہ شخصیت سردار عبدالرحیم رونجھو سردار محمد رفیق مانگیہ چیئرمین گدور آغا محمد گدور چیئرمین لاکھڑا مولا بخش گنگو وائس چیئرمین بیلا سٹی میر مبشر عزیز کھوسہ واجہ عبدالصمد رونجھو محمد افضل موندرہ معظم رونجھو ہدایت اللہ رونجھو محمد رفیق عرفان علی سمیت دیگر سینکڑوں افراد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی طرف لاسی اقوام کی معروف شخصیت قاسم رونجھو کو زبردستی سینٹ سے استعیفی دلانے کے خلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو احتجاج کے طور پر بند کردیا احتجاجی مظاہرین سے سردار عبدالرحیم رونجھو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر جان مینگل نے لاسی اقوام کے بزرگ سیاسی رہنما واجہ قاسم رونجھو کے ساتھ جو سلوک کیا وہ قابل مذمت ہے ہم لسبیلا اقوام کے کسی بھی لاسی اور لسبیلہ کے فرزندان کےساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے واجہ قاسم رونجھو نے بی این پی کے لیےبے شمار قربانیاں دی ہیں جس کا صلہ کہ سردار اختر مینگل نے یہ دیا کہ قاسم رونجھو پر دبا ڈالتے ہوئے زبردستی سینٹ سے استعفی دلوایا بی این پی کے سربراہ کی اس روش سے لاسی اقوام کی دل ازاری ہوئی ہے جسکی لسبیلا کی لاسی اقوام پرزور مذمت کرتی ہے مظاہرین نے قومی شاہراہ بلاک کرتے وقت شدید نعرے بازی کی شرکا نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر واجہ قاسم رونجھو کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے بعدازاں سب انسپیکٹر محمد خان بندیجہ نے مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں