عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9ماہ بعد جیل سے رہا
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔رہائی کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالا جیل کے گیٹ نمبر 5 سے روانہ ہوئیں اور کچھ دیر بعد وہ بنی گالہ رہائش گاہ پہنچ گئیں۔اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کیے تھے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے پر قانونی کارروائی مکمل کر کے بشریٰ بی بی کو رہا کر دیا۔
Load/Hide Comments


