ٹانک، اکاؤنٹ آفس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

ٹانک(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔مسلح افراد نے اکاؤنٹ آفس جنوبی وزیرستان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس حکام نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔حکام کے مطابق حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح افراد کی تلاش اور گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں