واشک تیل بردارذمباد گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا احتجاجاً روڈ بلاک

واشک(یو این اے )تحصیل بسیمہ کے علاقہ دھمگ میں آج تیل بردار گاڑی مالکان نے احتجاجا روڑ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کرکے احتجاج پہ بیٹھ گئے ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ لیویز انچارج واشک عمران جب سے دالی چیک پوسٹ پہ آیا ہے تیل برادر گاڑی مالکان کے لیے وبال جان بن گیا ہے فی گاڑی سے پانچ ہزار بھتہ مانگ رہا ہے نہ دینے پر ڈرائیوروں پہ بدترین تشدد کرتا ہے اور گاڑیوں کے شیشے بھی تھوڑ دیتا ہے کل اس کے کہنے پر روڑ پہ موجود محب اللہ اور صادق نامی لیویز اہلکاروں نے گاڑی والوں سے بھتہ مانگا نہ دینے پر ڈرائیوروں پہ بدترین تشدد کیے اور گاڑیوں کے شیشے بھی تھوڑ دی ہم اس لیے اب روڑ کو غیر معینہ مدت تک بند کرتے ہیں اس وقت تک روڑ کو نہیں کھولیں جب تک عمران اور موجودہ اسٹاف کو چیک پوسٹ سے نہیں اٹھایا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں