پارٹی قیادت نے نام نہاد آئینی بل کو واضح طور پر مسترد کر دیا، ساجد ترین اسد قیصر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد،کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نے مرکزی قائم مقام صدرساجد ترین ایڈووکیٹ کی قیادت میں اپوزیشن چیمبرز میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی وفد میں بی این پی مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ اور سی ای سی ممبر حاجی ہاشم نوتیزئی شامل تھے بی این پی رہنماوں نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر کو حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں ،پارٹی صدر سمیت دیگر رہنماں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ،سابق رکن اسمبلی اختر حسین لانگو اور شفیع مینگل کی گرفتاری اور ان کے ساتھ دوران قید انسانیت سوز سلوک سے آگاہ کیا،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے دوران گفتگو بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل اور دیگر پارٹی رہنماں کے خلاف جعلی بوگس ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف سردار اختر جان مینگل اور دیگر اپوزیشن رہنما کے ساتھ مل کر اس جعلی حکومت کے خلاف جدوجہد کرے گی اس موقع پر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور پارٹی قیادت نے نام نہاد آئینی بل کو واضح طور پر مسترد کر دیا اور اسی وجہ سے پارٹی رہنماوں کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کرائی گئی۔بی این پی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں جاری ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے تمام اقدامات کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں