دکی، کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 2 کانکن جاں بحق، ایک کو زندہ نکال لیا گیا

دکی (آن لائن) دکی میں دمڑ کول مائنز ایریا میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کانکن پھنس گئے 2 کی لاشیں اور ایک کو زندہ نکال لیا گیا شہر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دمڑ کول مائنز میں جمعرات کی صبح 8 بجے زہریلی گیس بھرنے سے کوئلہ کان کے اندر کام کرنے والے 3 کانکن کان کے اندر پھنس گئے۔ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر کے مطابق متاثرہ کان کی گہرائی 2800 فٹ ہے جبکہ کانکن 1400 فٹ کی گہرائی میں دوران مرمت پھنس گئے تھے۔واقع کے بعد مقامی کوئلہ کانکنوں اور محکمہ مائنز وضلعی انتظامیہ نے امدادی کارروائی شروع کردی۔امدادی کارروائی کے دوران ایک کانکن حفیظ اللہ کو زندہ حالت میں بروقت نکال لیا گیا جبکہ دیگر 2کانکنوں کی لاشیں 8 گھنٹے کی ریسکیو آپریشن کے بعد کوئلہ کان سے نکال لیا گیا۔کوئلہ کان سے نکالے گئے مزدروں میں حبیب الرحمن اور سیف اللہ کی لاشیں شامل ہیں۔لاشوں کو سول ہسپتال دکی منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد انکے آبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں