باجوڑ، ٹیم 804 کا کھلاڑی آوٹ قرار دینے پراسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، ایک شخص جاں بحق

باجوڑ(مانیٹر نگ ڈیسک) باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں باجوڑ کرکٹ لیگ فائنل میچ کے دوران جھگڑا ہوگیا تاہم جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں تھرڈ امپائر کی جانب سے ٹیم 804 کے کھلاڑی کو آو¿ٹ قرار دینے پر دونوں ٹیموں کے درمیان جھگڑا ہوا، تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔اسٹیڈیم میدان جنگ بن گیا، جھگڑے کے بعد کمینٹیٹر نے اعلان کیا کہ تماشائی کو راستہ دیا جائے تاکہ زخمیوں کو با آسانی نکالا جا سکے۔ایف سی اور باجوڑ پولیس کے جوانوں نے حالات کو کنٹرول کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔بعد ازاں سٹیڈیم سے تماشائیوں کو نکال کر خالی کیا گیا اور حالات کو کنٹرول کرلیا گیا، جاں بحق شخص کی شناخت فضل واحد عبد الطیف عمر 50 سال سکنہ نیاگ ماموند ضلع باجوڑ کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں