خواجہ سرا ڈولفن آیان کیس ،پشاور میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

پشاور (آئی این پی )خواجہ سرا ڈولفن آیان کیس میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ خواجہ سرا ڈولفن آیان کی درخواست پر تھانہ ہشت نگری میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ ملزم عمران سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ ملزم عمران اور اس کے ساتھیوں نے 2023 میں شبقدر سے اسلحہ کی نوک پر مجھے اٹھایا، ملزمان مجھے اپنے حجرے لے گئے اور میری نازیبا ویڈیو بنائی، ملزمان مجھے ویڈیو کے ذریعہ بلیک میل کرتے رہے۔متن میں مزید کہا گیا کہ 29 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو وائرل ہونے کا پتہ چلا، ملزم عمران اور اس کے ساتھی مجھے ملنے کے لیے بھی بلاتے تھے، ویڈیو وائرل ہونے سے میری اور میرے خاندان کی ساکھ اور عزت مجروح ہوئی ، ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں