بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سیفٹی آفیسر کے آسامیوں پرنن ٹیکنیکل اسٹاف کی تعیناتی، فوڈ ٹیکنالوجسٹ سراپا احتجاج

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان فوڈ ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہبلوچستان فوڈ اتھارٹی میں بے ضابطگیاں عروج پر ہیں فوڈ ٹیکنالوجسٹ کے بجائے فوڈ سیفٹی آفیسر کے آسامیوں پر ویٹرنری آفیسرز اور دیگر محکموں کے ملازمیں کو اٹیچمنٹ کی پر رکھ کر فوڈ ٹیکنالوجسٹ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام اور کاروباری حضرات کے ساتھ سراسر نہ انصافی ہےحال ہی میں فوڈ سیفٹی آفیسر (17) گریڈ کےلیے کچھ آسامیاں فائنانس ڈپارٹمنٹ سے منظور ہوئے تھے ان آسامیوں کو بغیر اشتہار کے بھر دیا گیا ہے دوسری جانب فوڈ سیفٹی سپروائزر(11) گریڈ کے چند آسامیاں ایڈوائز کیا تھا ان کے انٹرویو کے بعد ابھی تک فائنل لسٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں مختلف محکموں سے اٹیچمنٹ پر اپنے من پسند لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے، جو کہ فوڈ سیفٹی آفیسر کےلیے نااہل ہیں ، جن میں ویٹرنری آفیسرز ،ایگریکلچر آفیسرز ہیں جن کا فوڈ اتھارٹی میں کوئی رول بھی نہیں ہے مگر ان کو دھڑا دھڑ فوڈ سیفٹی آفیسرز کے آسامیوں پر اٹیچمنٹ پر لانا فوڈ ٹیکنالوجسٹ کے ساتھ سراسر نہ انصافی ہے. پچھلے گورنمنٹ میں انکو ان آسامیوں پر نہ اہل قرار دے کر سب کو اپنے ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیا گیا تھا لیکن نئے گورنمنٹ میں پھر یہ لوگ دھڑا دھڑ آنے لگے اور بے روزگار فوڈ ٹیکنالوجسٹ کے حق پر ڈھاکا ڈال رہے ہیں باقی صوبوں کے فوڈ اتھارٹی میں ویٹرنری ڈاکٹرز صرف 2% دیاجاتا ہے لیکن بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں پورا نظام اس کے برعکس ہے فوڈ سیفٹی آفیسر کے آسامیوں پر ویٹرنری آفیسرز ، سوشل ویلفیئر اور ایس اینڈ جی اے ڈی ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے جوکہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے اور فوڈ اتھارٹی کے رولز و ریگولیشن کے برعکس ہے مزید بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں اس وقت 20 سے زائد ملازمیں کا اٹیچمنٹ ہوا ہے مگر خالی پوسٹ نہ ہونے کی وجہ سے انکو الاؤنس اور چارج نہیں مل رہا اور انہی کےلیے نئے آسامیاں منظور کرانے کی تگ و دو کی جارہی ہے دوسری جانب بلوچستان میں اس وقت 500 سے زیادہ گریجویٹ اور ایم فل اسکالر فوڈ ٹیکنالوجسٹ بے روزگار ہیں انکے کےلیے کوئی آسامیاں نہیں ہے بلوچستان کے بےروزگار نوجوان فوڈ ٹیکنالوجسٹ مایوس ہیں احتجاج اور ڈگریاں جلانے کا راستہ اپنا رہے ہیں اس حوالے سے وزیر اعلٰی بلوچستان اور چیف سیکریٹری بلوچستان سے نوٹس لینے کا اپیل ہے۔بلوچستان فوڈ ٹیکنالوجسٹ نے کہا اگر ہمارے مسئلہ حل نہیں ہو تو ہم بلوچستان اسمبلی اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے سامنے دھرنے دیں گے. آخر میں بلوچستان فوڈ ٹیکنالوجسٹ ایسوسی ایشن نے وزیر اعلئ بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان اور موجودہ سیکرٹری خوراک سے درخواست کرتی ہے اس یرغمالی کا نوٹس لیں تاکہ ریلوینٹ لوگ ڈیپارٹمنٹ میں آکر ڈیپارٹمنٹ کے مشن اور مقصد اور بلوچستان کے عوام کے بہتری کےلیے کام کرسکیں اور بے روزگاری میں کمی آسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں