کالج بحالی پر حکومت سمت تمام ادارے متفق ہو چکے ہیں،عمل درآمد میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے، تحریک بحالی بی ایم سی

کوئٹہ؛ تحریک بحالی بولان میڈیکل کالج کا احتجاجی کیمپ عید کے بعد منگل کو پریس کلب کے باہر فعال ہوگیا کیمپ میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے چیئرمین حاجی عبداللہ خان صافی، عبدالباسط شاہ، میر زیب شاہوانی، حاجی خوج محمد، ڈاکٹر اعجاز بلوچ، ڈاکٹر طارق بلوچ نے کہا کہ بولان میڈیکل کالج بحالی پر حکومت سمت تمام ادارے متفق ہو چکے ہیں مگراس کے باوجود عمل درآمد میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں طے ہونے والے فیصلوں کی ایک بار پھر شدید خلاف ورزی میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سامنے آئی ہے سلف فنانس سیٹوں پر کمیٹی کے فیصلے سے پہلے انٹریو کرنا اور اسی طرح ملازمین کی تنخواہوں کا ماہ رمضان سے لیکر اب عیدلاضحیٰ تک جاری نہ کرنا ذاتی عناد کو منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ تحریک کو اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا تنخواہیں روکنا سپریم کورٹ اف پاکستان کے احکامات کی خلاف ورزی بھی ہے میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ ادارے جان بوجھ کر ادارے کے لیئے قانون وضح نہیں کر رہی ہے تاکہ فرد واحد کی منشاء پر ادارے کوچلایا جاسکے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کی جائیں کہ عارضی بنیادوں پر تعیناتیاں لاکھوں روپے تنخواہوں اور اعزازیہ کی مد میں کہاں سے دیا جارہا ہے جب کسی قسم کا قانون و ضابطہ دو سال تک جاری نہیں کیا جاسکا تو تعیناتیاں اور عزازیہ کس قانون کے تحت دیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں