موجودہ حکمرانوں کی توجہ کارکردگی کی بجائے کرسی پر ہے،ملک سکندر ایڈووکیٹ
اوستہ محمد:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما،و بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں کی توجہ کارکردگی کی بجائے کرسی پر ہے،اقتدار سے پہلے عوام اور باالخصوص ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں،پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ سے مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہیں، مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے مگر ملازمین کے تنخواہیں نہ بڑھنا انکی ملازمین دشمنی کا واضع ثبوت ہے جمعیت علماء اسلام ہر پلیٹ فارم پر عوام اور ملازمین کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ عوام کے حقوق پر جب بھی ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے تو جمعیت علماء اسلام ان قوتوں کے سامنے لوہے کہ دیوار بن گئی ہے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے والے اب بھی سر اٹھا کر عوام دوست ہونے کا ثبوت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جانے کے تمام تر دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کروڑوں نوکریاں دینے والے آج ملازمین کو بے روزگار کرنے میں لگے ہوئے ہیں چھوڑے طبقے کے ملازمین کے تنخواہوں میں مہنگائی کے حساب سے تنخواہیں نہ بڑھنے کے خلاف اسمبلی میں بھی آواز بلند کی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں روز بروز اضافے سے مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہیں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اس طرح اضافہ کی مثال کبھی نہیں ملتی جمعیت علماء اسلام وہ جماعت ہے جس کا مقصد پاکستان میں اسلامی نظام کو لانا ہے اسلامی نظام میں ہی عوام کو انکے حقوق مل سکیں گے حکمرانوں ہر الٹے فیصلوں کی بھرپور مذمت کی ہیں اور عوام کے ساتھ نا انصافی کے خلاف آواز بلند کرنے میں جماعت نے دیر نہیں کی۔


