پنجاب حکومت کا چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
لاہور(آئی این پی) چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے لیے 50 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے بم پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب حکومت نے کاڑیوں کی خریداری کیلئے پچاس کروڑکی منظوری دے دی، آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ نے منظوری دی۔وفاقی حکومت نے 2016 میں ت23 گاڑیاں چائنیز و دیگر وی آئی پیز کیلئے خریدی تھیں تاہم 2016 کے بعد سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں اضافے سے گاڑیاں کم پڑی گئیں۔یاد رہے چینی سفیر نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں کہا تھا چینی شہریوں کی سیکیورٹی سی پیک کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس کے بغیر یہ نہیں چل سکتا۔
Load/Hide Comments


