کرم میں پشاور پارا چنار مر کرزی شاہراہ 23روز سے بند
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے صدر مقام پارا چنار میں گذشتہ23دنوںسے سڑک کی بندش کی وجہ سے لاکھوں لوگ محصور ہوکر راہ گئے ہیں.پاراچنار اور پشاور کے درمیان اہم شاہراہ بند ہونے کے خلاف مقامی قبائیل نے مختلف علاقوں میں دھرنے شروع کر دیئے ہیں۔
کرم میں پشاور پارا چنار مر کرزی شاہراہ 23روز سے بند روڈ بندش کیخلاف مختلف تنظیموں کا پارا چنار میں دھرنا اشیائے خور د نوش ، ایندھن اور ادویات کی قلت مشکلات راستوں کی بندش کی وجہ سے بیرون ملک جانے والے محنت کشوں کے ویزے اور ٹکٹس متاثر ہو رہے ہیں جبکہ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔راستے فوری طور پر نہ کھولے گئے تو ایک بڑا انسانی المیہ پیش آ سکتا ہے۔ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کی وجہ سے لوگ علاج نہ ملنے کے باعث جان کی بازی ہار رہے ہیں۔واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو صدہ میں کانوائے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ سڑک بند کی گئی ہے۔


