کوئٹہ، پی بی 44 کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ 21 نومبر کو ہو گی، الیکشن کمیشن
کوئٹہ (آن لائن)الیکشن کمیشن نے کوئٹہ سے بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 44 کے 16 پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کا شیڈول جاری کر دیاالیکشن کمیشن کے مطابق پی بی 44 کے 16 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ 21 نومبر کو ہو گی ، ری ولنگ کا حکم الیکشن ٹریبونل کی جانب سے دیا گیا تھا پی بی 44 پر پیپلزپارٹی کے عبید اللہ گورگیج کامیاب ہوئے تھے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کے حاجی عطا محمد بنگلزئی نے چیلنج کر رکھا تھا۔
Load/Hide Comments


