صوبے وفاق سے پیسے لیتے ،پی آئی اے خرید لے، سمجھ سے بالا ہے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(این این آئی)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے، وفاق سے پیسے لیتے ہیں، صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ سمجھ سے بالا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ میں نہیں جانتا کسی صوبے کے پاس ائیر لائن ہو، صوبے کا کام تعلیم، صحت، لا اینڈ آرڈر اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے ایک پیسے کا ٹیکس جمع نہیں کرتے، وفاق سے پیسے لیتے ہیں، صوبہ وفاق سے پی آئی اے خرید لے، یہ سمجھ سے بالا ہے، سیاسی باتیں ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایسی شرائط لگائی گئیں جس کی وجہ سے خریدار نہیں آئے،چار سنجیدہ گروپ تھے جو پی آئی اے بڈنگ میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی حکومت ائیرلائن نہیں چلاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں