پاکستان سمیت دنیا بھر میں قوت مدافعت سے آگاہی کا عالمی دن 10نومبر کو منایاجائے گا

مکوآنہ ( این این آئی )دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی قوت مدافعت سے آگاہی کا عالمی دن 10نومبر کو منایاجائے گا ۔اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو مختلف بیماریوں کی ویکسی نیشن کروانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ وہ ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔طبی ماہرین کے مطابق قوت مدافعت سے بہت سی ایسی بیماریوں سے بچاﺅ ممکن ہے جو جان لیوا یا عمر بھر کی معذوری کا باعث بنتی ہیں اس لئے نہ صرف بچوں بلکہ بڑی عمر کے افراد کیلئے بھی ضروری ہے کہ انہیں محکمہ صحت کی طرف سے کی جانے والی ویکسی نیشن بروقت کروانی چاہئے ،قوت مدافعت کے عالمی دن کے حوالے سے فیصل آباد سمیت دنیا بھر میں ماہرین طب ،مختلف طبی تنطیموں کے زیر اہتمام سیمینار زاور آگاہی پروگرامز و تقاریب منعقد کی جائینگی جبکہ میڈیا اس دن کے حوالے سے خصوصی فیچرز شائع اور مختلف پروگرامز پیش کرے گا جس میں ماہرین لوگوں کو قوت مدافعت سے آگاہی کے حوالے سے ضروری مشورے اور ہدایات دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں