بنوں، بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی
بنو(مانیٹرنگ ڈیسک) بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی،۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ 300 کلو بارودی مواد ایک گاڑی سے پکڑا گیا، جب کہ اس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے بکاخیل میں ایک مشکوک گاڑی ہونے کی اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران ایک شخص گاڑی سے نکل کر بھاگا، جسے روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، تاہم وہ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔مشتبہ گاڑی میں رکھے گئے پلاسٹک کے 2 ڈرمز میں بھاری مقدار میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔جسے ناکارہ بنانے کے لیے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بارود سے بھرے ڈرمز کو ناکارہ بنایا۔پولیس کے مطابق دونوں ڈرموں میں تقریباً 300 کلو بارودی مواد نصب تھا جو اگر پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔
Load/Hide Comments


