ڈی آئی خان،فورسز کے قافلے پر حملہ، ایک اہلکارجاں بحق، 5 زخمی
ڈی آئی خان(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قافلے پرنامعلو م افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ ایف سی کے قافلے پر حملہ گنڈی عاشق درابن روڈ پر کیا۔حملے کے نتیجے میں اہلکار سید امین جب کہ 5 دیگر اہلکار زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر خارجی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیرِ اعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔وزیرِاعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی


