ترمیمی بلوں کے منظوری مراحل سے لاتعلقی کا اظہار، اجلاس میں شرکت نہیں کی، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (پ ر)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے گزشتہ روز تمام قانون ترمیمی بلوں کے منظوری مراحل سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری جماعت ہے عوام کی مفاد اور پارلیمانی بالادستی کو مقدم رکھتی ہے۔نیشنل پارٹی کسی بھی ایسے عمل کی حمایت نہیں کرتی جس سے عوامی مفاد کو نقصان پہنچے۔بیان میں کہاگیا کہ شک کی بنیاد پر کسی شخص کی آزادی کو سلب کرنا اور بند کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔لاپتہ افراد کا مسلہ سنگین ترین مسلہ ہے شک کی بنیاد پر فورتھ شیڈول میں ہزاروں لوگوں کو رکھا گیا ہے۔جو منفی عمل ہے۔اب مذید 3 ماہ کا اختیار دینے سے مسائل میں اضافہ ہوگا۔بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان کے حوالے سے حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے طاقت کے استعمال کی پالیسی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔بیان میں کہاگیا کہ نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں شرکت نہ کرکے جمہوری اصولوں کی پاسداری کی ہے اور آئندہ بھی عوامی مفاد کو مقدم رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں