عوام کا ساتھ رہا تو ہم سریاب کا نقشہ بدل دیں گے ،علی مدد جتک
کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل کا حل میری زندگی کا ایک اہم مشن ہے جس کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقے کے معتبرین پارٹی کارکنان اور سیکڑوں لوگ موجود تھے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر تمام سہولتوں کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں کھلی کچہری منعقد کرنے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ لوگوں کے مسائل سے اگاہی اور ان کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ عوامی خدمت کو شروع دن سے اپنا شعار بنایا ہے اور اس پر عمل پیرا ہو کر عوام کی خدمت کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف مدت میں علاقے میں تاریخی منصوبوں پر کام کا اغاز کر دیا ہے جن کی تکمیل سے علاقے میں ترقی کا انقلاب برپا ہوگا انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی عوام کا ساتھ رہا تو ہم سریاب کا نقشہ بدل دیں گے علاقے کے لوگوں نے حاجی علی مدد جتک کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے خوش ائند قرار دیا ہے۔


