پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
اسلام آباد(آئی این پی ) پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی اور خبردار کیا فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل ضبط کرلیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاوس کی راہداریوں میں موبائل سے ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی۔ ترجمان نے بتایا کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل ضبط کرلیے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کی پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی عائدکر دی جائےگی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا ، کیونکہ بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیر انٹرویوز اور تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس عمل پر اراکین قومی اسمبلی نے اسپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments


