ڈیرہ غازی خان،خوفناک حادثے میں سکول پرنسپل سمیت 4 خواتین ٹیچرز جاں بحق

ڈیرہ غازی خان(این این آئی)پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور روڈ پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں سکول پرنسپل سمیت4خواتین ٹیچرزجاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے سخی سرور روڈ پر وین اور ٹرک میں تصادم کاکا واقعہ پیش آیا ہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں نجی سکول پرنسپل سمیت 4خواتین ٹیچرز موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 7افراد زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جن میں سے 5کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں پرنسپل سید امجد، ٹیچرز کرن ، نوشین اور طاہرہ شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں